وزیرِداخلہ نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کے سنئیرافسر کو گھر بھیج کر لیگل ونگ سے جواب طلب کر لیا

وزیرِداخلہ نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کے سنئیرافسر کو گھر بھیج کر لیگل ونگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وزیرِداخلہ نے وزارت داخلہ کے لیگل ونگ کے سنئیرافسر کو گھر بھیج کر لیگل ونگ سے جواب طلب کر لیا ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے وزارتِ داخلہ لیگل ونگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرنا یا کرانا وزارتِ داخلہ کا کام نہیں۔ صحیح اور واضح موقف عدالت کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ وزارتِ داخلہ نے اس کیس میں ایک تفصیلی اور مفصل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔ جواب دیا جائے کہ کیوں متعلقہ افسر عدالت کی توجہ اس رپورٹ کی جانب مبذول نہ کرا سکے اس موقعہ پر وزیر داخلہ نی لیگل ونگ کے ایک سینئر افسر کو فارغ کرنے کا حکم دیا گیا ۔