کراچی : سینٹرل جیل سے فرار خطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے

کراچی : سینٹرل جیل سے فرار خطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کی سینٹرل جیل سے فرارہونیوالے خطرناک قیدی افغانستان پہنچ گئے ،سی ٹی ڈی اوردیگراداروں نے ر پو رٹ محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرادی، جس کے مطابق شیخ ممتازعرف فرعون، محمد احمد عرف منا چمن کے راستے افغانستان فرار ہو ئے ۔ ذرائع کے مطابق لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے،ذرائع نے بتایا سی ٹی ڈی اور دیگراداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں دہشت گرد سینٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔ دونوں دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سر توڑ کوششوں اور آپریشن کے باوجود مفرور دہشت گرد ہاتھ نہ آئے۔
افغانستان فرار