حادثے کے بعد دلخراش مناظر زخمی بچوں کے والدین کی چیخ پکار سے نشتر ہسپتال گونج اٹھا

حادثے کے بعد دلخراش مناظر زخمی بچوں کے والدین کی چیخ پکار سے نشتر ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)حادثے کے بعد دلخراش مناظر دیکھنے میں آئے زخمی بچوں کے والدین کی چیخ و پکار سے نشتر ہسپتال گونج اُٹھا۔ اپنے بچوں کو ایک نظر دیکھنے کے لیے گرتے پڑتے والدین ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے۔اس دوران بہن بھائی5سالہ زین اور8سالہ ایمن کا والد فیصل بھی روتا ہوا ایمرجنسی وارڈ پہنچا اپنے دونوں بچوں زخمی حالت میں دیکھ کر ان سے لپٹ کر روتا رہا۔والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ حادثے کے ذمہ دار ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
دلخراش مناظر