بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی)محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرریاں و تبادلے ،آئی جی پولیس بلوچستان نے ایک ہی دن میں 26افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے جن میں متعدد سینئر افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے جونےئر افسران کو سینئر پوسٹوں پر تعینا ت کیا گیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کی جانب سے بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تقریاں و تبادلوں کے احکاما ت جا ری گئے ہیں ،جن افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں 1ایس پی،7اے ایس پیز،14ڈی ایس پیز اور 4 انسپکٹرز شامل ہیں ،احکاما ت کے مطابق سپرٹینڈنٹ پولیس میر حسین احمد لہڑی کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی آپریشنز کوئٹہ ،ایکٹنگ ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد طارق کوایکٹنگ ایس پی آپریشنز صدر کوئٹہ ،ایکٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ محمود احمد نو تیزئی کو ایکٹنگ ایس پی پٹرولنگ کوئٹہ ،تعینا تی کے منتظر ڈی ایس پی عبدالرؤ ف بڑیچ کو ایکٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ ،تعینا تی کے منتظر افسران اے ایس پی محمد کو سب ڈویژن پولیس آفیسر سول لائن کوئٹہ، اے ایس پی محمد نوید کو سب ڈویژن پولیس آفیسر سریاب ، اے ایس پی شیر علی کو سب ڈویژن پولیس آفیسر صدر،اے ایس پی دوست محمد بگٹی کو سب ڈویژن پولیس آفیسر شالکوٹ، اے ایس پی عطاء الرحمن کو سب ڈویژن پولیس آفیسر سبی ، اے ایس پی زوہیب محسن کو سب ڈویژن پولیس آفیسر گوادر ، اے ایس پی فہد خان کو سب ڈویژن پولیس آفیسر سنہڑی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹردولت خا ن کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ڈی پی او کچلاک،ایکٹنگ ڈی ایس پی سریاب انسپکٹر تنویر حسین کا تبادلہ کر کے انہیں ایکٹنگ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شالکوٹ،ڈی ایس پی انو سٹی گیشن قائد آباد عمر الر حمن کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ ، ایس ڈی پی او سول لائن اربا ب محمد آصف کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن پشتون آباد،ڈی ایس پی کرائم برانچ نظام الدین کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کچلا ک ،ایس ڈی پی او شا لکوٹ راجا بشارت علی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سریاب ،ایس ڈی پی اوسبی محمد اکرم کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سبی ،ایس ڈی پی او گوادر محمد ایاز کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی کرائم برانچ،ایس ڈی پی او سنہڑی رسول بخش کا تبا دلہ کر کے انہیں ایس ڈی پی او با با کوٹ نصیر آبا د تعینا ت کر دیا گیا ہے جبکہ تین ڈی ایس پیز ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ائر پورٹ محمد الیا س ،ڈی ایس پی انو سٹی گیشن شالکوٹ ستار احمد ،سب ڈویژن پولیس آفیسر کچلا ک نعمت اللہ ترین کو کو سی پی او کوئٹہ میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے،جمعہ کو کئے گئے تبادلوں میں 3انسپکٹر بھی شامل ہیں جن میں بجلی روڈ تھانہ کے ایس ایچ اوسید عاصم شاہ کا تبادلہ کر کے انہیں ایکٹنگ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن قائد آباد ،ایکٹنگ ایس ڈی پی او صدراظہر حسین شاہ کو ایکٹنگ ڈی ایس پی ائر پورٹ کوئٹہ،انسپکٹر ہیڈ کوارٹر کوئٹہ محمد خان کا تبادلہ کر کے انہیں ایکٹنگ ڈی ایس پی کو ئٹہ سٹی تعینا ت کر دیا گیا ہے ،اس طرح ایک دن میں بلوچستان پولیس میں 26افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ،جن میں 3جونےئر ڈی ایس پیز کو ایس پی جبکہ چار انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کا ایکٹنگ چارج دیا گیا ہے تبادلوں کے بعد نظر انداز ہونے والے سینئر آفسران میں تشویش پا ئی جاتی ہے ۔