سر سید احمد خان کا یوم پیدائش آ ج منایا جائے گا
اسلا م آ با د(آن لائن) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کا200واں یوم پیدائش آ ج منگل کو منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام اور تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین مسلم نشاط ثانیہ کے علمبردار سر سیّد احمد خاں کی ادبی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔سر سیّد احمد خاں17اکتوبر1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خاں کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔سر سیّد احمد خاں نے ادبی خدمات کیلئے1857ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسے1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے ۔
سر سیّد احمد خاں