جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں:گرینڈ جرگہ

جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں:گرینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ شکتوئی کے بنیادی مسائل بارے بدھ کے روز محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ پولیٹیکل کماؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں منعقدہ ہوالویہ جرگہ سے محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین ملک مسعود احمد ، ملک سعید انور اور سینٹرصالح شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9سالوں سے علاقہ شکتوئی کے محسود قبائل اپنے ابائی علاقوں سے دور کرب کی زندگی گزاررہے ہیں اور علاقے میں بنیاد ی سہولیات کا شدید فقدان ہے آمدورفت میں مشکلات حائل ہیں جبکہ بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت علاقہ شکتوئی کی پسماندگی دورکرنے اور دیگر عوامی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے محسود قبائل کے مطالبات پر پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرا لاسلام خٹک نے جرگہ سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کو علاقہ شکتوئی کے عوام کو درپیش مشکلات کا احساس اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر کے پی کے اور اے سی ایس فاٹا نے پسماندہ علاقہ شکتوئی کیلئے خصوصی طور پر بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بیس کروڑ کی خطیر اقوام کی منظور ی دی ہے انہوں نے کہا کہ محسود قبائل علاقہ شکتوئی میں باہمی قبائلی رقباتوں کو پس پشت ڈال کر ذرائع مواصلات ابپاشی ، ابنوشی اور بجلی کے بنیادی مسائل کے حل میں حائل رکاؤٹوں کا قلم قمع کرنے میں مزید تاخیر نہ کریں ۔ انہوں نے جرگہ سے خطاب کے دوران کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے اس کی بیخ کنی کیلئے مشران اور علاقہ عوام اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ انے والی نسلیں ا س موزی مرض سے مستقل نجات پاسکیں۔