عمران خان کی تقریر ’’ماسی مصیبتے ‘‘والی تقریر تھی،آصف کرمانی

عمران خان کی تقریر ’’ماسی مصیبتے ‘‘والی تقریر تھی،آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ عمران خان کی کوئٹہ میں تقریر "ماسی مصیبتے " کی تقریر لگی، کوئی نئی بات نہیں کی۔ تحریک انصاف کے کوئٹہ جلسے کے رد عمل میں کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف " ون بیلٹ ون روڈ " کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا چاھتے ہیں۔ ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کے مقدر میں ہماری بنائی گئی سڑکوں پر صرف رْلنا لکھا ھے۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، محنت کر حسد نہ کر !