رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے کھلیں گے جبکہ جمعے کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔