وکٹیں گرانے والے الیکشن ہارے تو پتلی گلی سے نکلنا ہوگا،فاروق ستار

وکٹیں گرانے والے الیکشن ہارے تو پتلی گلی سے نکلنا ہوگا،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ وکٹیں گرانے والے الیکشن ہارے تو پتلی گلی سے نکلنا ہوگا ۔جامعہ کراچی میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ وکٹیں گرانے والوں کی الیکشن میں عوام وکٹ گرائے گی تو ہنگامی حالت میں نکلنے کے راستے پر نظر رکھیں ۔الیکشن ہارنے پر پتلی گلی سے نکلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ایم کیو ایم میں ایم پی اے اور ایم این ایز کے لیے 65فیصد کوٹا لڑکیوں کو دیا جاتا ہے ۔