حکومت نے ایک عام آدمی کو با اختیار بنا کر عوام کی رسائی ہر ادارے تک ممکن بنائی ہے: محمود خان

حکومت نے ایک عام آدمی کو با اختیار بنا کر عوام کی رسائی ہر ادارے تک ممکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم ، امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی اور آپس میں باریاں لگائیں لیکن آنے والے دور میں باریوں کی سیاست کوہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے اور عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے کا ساتھ دے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ پورے صوبے میں اے این پی ، پی پی پی ، مسلم لیگ (ن) اور دینی جماعتوں کی کثیر تعداد میں کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت پر بھر پور اعتماد کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع ڈنڈنڈانئی مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ او راے این پی کے اہم اور دیرینہ رہنما حاجی عنبر خان ، ظاہرشاہ ، حبیب اﷲ ، الف گل ، اختر گل ، محمد ی جان ، خیال محمد ، عالم خان ، اختر منیر ، بہادر شیر ، سلیمان اور میردل خان نے اپنے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔محمود خان نے نئے شامل ہونے والوں پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہناکر خیر مقدم کیا اور کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صوبے کے دور دراز علاقوں کو یکساں نظر اندازکیا اور ان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا جن کی وجہ یہاں کے باشندے محرومیوں اور مایوسیوں کے شکار تھے تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عوام سے جو وعدے کیا تھے ان کو عملی جامہ پہناکر عوام کی مایوسیوں کا بہترین انداز میں ازالہ کیا ۔محمود خان نے کہا پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں اقتدار سنبھالتے وقت تمام سرکاری ادارے بدترین بدنظمی کے شکار تھے اور عوام ان سے بدظن اور مایوس تھے تاہم صوبائی حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ایک شفاف نظام قائم کیا گیا اور یہی سرکاری ادارے عوام کے تابع بنا دئیے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرے ۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی خزانے کی ایک ایک پائی غریب عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی پر خرچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک عام آدمی کو بااختیار بناکر عوام کی رسائی ہر ادارے تک ممکن بنایااور وہ سرکاری ملازمین جو بغیر رشوت کے عوام کے کسی کام کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تھے اب رشوت لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے کیونکہ صوبائی حکومت نے ہر ادارے میں رشوت لینے والوں پر چیک لگا دی ہے۔ ۔محمود خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے منتخب رکن مراد کی خدمات بھی علاقے کے لئے قابل ستائش ہیں اور وہ قومی اسمبلی کے ہر فلوپر علاقے کی ترقی اور مسائل کے لئے بھر پور آواز اٹھانے سے ہر گز دریغ نہیں کرتے ۔