بلاول بھٹوزرداری کا محمد کاظم کے انتقال پررنج و غم کا اظہار

بلاول بھٹوزرداری کا محمد کاظم کے انتقال پررنج و غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق سنیٹر محمد کاظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔پیرکوبلاول ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سنیٹر کاظم خان کی قانون و قانون سازی کے شعبے میں خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات بیش بہا ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے، اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر و تحمل عطا فرمائے۔