اداروں کا استحکام اور منصفانہ نظام ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے :عنایت اللہ

اداروں کا استحکام اور منصفانہ نظام ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر زمیں شاہراہوں، ناجائز تجاوزات کے خاتمے، گرین بیلٹس ،تفریخی پارکوں، آبنوشی اور نکاسی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ اپنے دفتر پشاور میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل سروسز سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الد ین شاہ ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات کے علاوہ ٹی ایم اوزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ سینئر صوبائی وزیر کو میونسپل خدمات کی فراہمی میں پیش رفت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ سینئر وزیر نے بعض مسائل کے موقع ہی پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل کے نہ صرف ادراک ہے بلکہ انکے حل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور حکومت نے عوام کی خدمات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی کیونکہ اداروں کا استحکام اور منصفانہ نظام ہی قومی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے لہٰذا متعلقہ حکام کو چاہئیے کہ وہ حکومتی اقدامات اور مثبت سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کرے اور عوامی خدمت کو یقینی بنائے تا کہ سالہا سال سے سہولتوں سے محروم عوام اور پسماندہ طبقوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے ترقیاتی عمل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں کوئی کمی نہیں کی جائیگی تا ہم درپیش مشکلات کو انکے نوٹس میں لایا جائے تا کہ انہیں دور کرنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھایا جا سکے۔