سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 462ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق وفاقی مشیرپیٹرولیم اورپیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے۔درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب احمدگوررپرمشتمل بینچ نے کی،اس موقع پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم شدید بیمار ہیں ، ضمانت انکاحق ہے۔جیل میں علاج کے باوجود ان کانچلادھڑ شدیدمتاثر ہواہے۔دوران حراست ان پر دل کادورہ پڑچکاہے۔ ان پر فالج کابھی حملہ ہوچکاہے۔یہ کہنا کہ ڈاکٹر عاصم کو انکی مرضی کے مطابق علاج کی سہولت دی جارہی ہے،بالکل گمراہ کن ہے۔میڈیکل بورڈز کی تجاویزاور رپورٹس سے ثابت ہے کہ ڈاکٹرعاصم ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ دوران حراست مناسب علاج نہیں ہوسکتا۔ڈاکٹرعاصم 10 خطرناک امراض میں مبتلاہیں۔بعض بیماریوں کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں،جبکہ نیب کے وکیل محمد الطاف نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کا انکی مرضی کے مطابق علاج کرایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرعاصم رینجرز کے وردی سے ڈرتے ہیں یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ان کے کہنے کے مطابق ان کانفسیاتی علاج بھی