جنرل راحیل سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکللسن کی ملاقات

جنرل راحیل سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکللسن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پیر کے روز افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکلسن نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوہن نکلسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے علاوہ پاک افغان سرحد پر کوآرڈنیشن بہتر بنانے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جون نکلسن نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو بھی سراہا ۔دریں اثناء ارجنٹائن کے پاکستان میں سبکدوش ہونیوالے سفیر لارڈ مارٹن نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ارجنٹائنی سفیر کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے کردار کو سراہا ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم کردارادا کر رہا ہے اور امن کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔