ڈیرہ‘ پولیس کی کارروائی‘ 1 گرفتار دستی بم اور کلاشنکوف برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پروآ پولیس نے ڈگری کالج پروآ کے قریب آرا مشین پر کاروائی کے دوران ایک دستی بم بمعہ ڈیٹونیٹر ‘ کلاشنکوف اور26کاتوس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا‘گرفتار ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے ڈگری کالج پروآ کے قریب واقعہ آرا مشین پر کاروائی کے دوران ایک دستی بم بمعہ ڈیٹونیٹر ‘ ایک کلاشنکوف اور 26کاتوس برآمد کرکے عاشق ولد فیض محمد ‘ سکنہ پروآ کو گرفتار کرکے اسکے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔