تحصیل کونسل نوشہرہ کی جانب سے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے مچھرمار سپرے شروع

تحصیل کونسل نوشہرہ کی جانب سے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے مچھرمار سپرے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحصیل کونسل نوشہرہ نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے تحصیل کونسل کے تمام ویلج کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر مچھرسپرے کرنے کا کام شروع کردیا ہے تحصیل ناظم، نائب ناظم، تحصیل کونسل کے تمام ممبران ٹی ایم او اور چیف آفیسر کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر تمام علاقو ں میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تحصیل کونسل نے متفقہ طورپر تمام نیلام شدہ ٹھکیہ جات کی منظوری دے دی جن میں ریت، بجری، شینگل منڈی مویشی اور آزمائشی بنیاد پر میلہ جات کی نیلامی کی منظوری اور میونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں پر دس کروڑ روپے کی کثیر رقم سے پلازے کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت کنوینئیر زرعالم خان منعقد ہوا سیکرٹری کے فرائض مذمل خٹک، جبکہ اجلاس میں ٹی ایم او علی رضا ایڈمن آفیسر اعجاز الدین چیف آفیسر فیضان، ایکسین اور دیگر سٹاف نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم رضا اللہ اور نائب ناظم زرعالم نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام علاقوں میں سپرے شروع کردیا ہے جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ علاقے میں ڈینگی وائرس کی مرض سے عوام کو بچایا جاسکے اللہ کی فضل وکرم سے نوشہرہ ڈینگی وائرس سے محفوظ ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طورپر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ہماری سربراہی میں تحصیل کونسل کے تمام ممبران کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو علاقوں میں فوری طورپر مچھر مارسپرے کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کی آمدن کو بڑھانے کیلئے آزمائشی بنیادوں پر منڈی مویشیوں کے ٹھیکہ جات کی نیلامی کی گئی ہے اس کے علاوہ دیگر ٹھیکوں میں 20 فیصد اضافے سے تحصیل کونسل کی آمدنی بڑھے گی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں پر پرانے بلڈنگ کی میٹریل کے نیلامی کی منظوری دی گئی جبکہ پلازے کی تعمیر پر دس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی پلازے سے تحصیل کونسل کو ماہانہ آمدنی لاکھوں میں ہو گی جو یہ آمدنی عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگی اجلاس سے ممبران تحصیل کونسل ڈاکٹر گوہر علی، احسان وزیر، حسن خان، عبدالغفار، محمداقبال، ممتاز، اوم پرکاش، ابراہیم ، محمداسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ عوام کو اس وباء سے بچایا جاسکے تحصیل کونسل نوشہرہ نے ڈینگی وائرس کے سلسلے میں جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔