تخت بھائی ،عمر دین نے پیپلز پارٹی سے 40 سالہ ناطہ توڑ دیا

تخت بھائی ،عمر دین نے پیپلز پارٹی سے 40 سالہ ناطہ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( نامہ نگار )پی پی پی کے سرکردہ رہنماء و میونسپل کمیٹی تخت بھائی کے سابق کونسلر عمر دین خان نے پیپلز پارٹی سے 40سالہ ناطہ توڑ نے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا۔اس سلسلے میں گزشتہ رات چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے ان کی رہائشگاہ شریف آباد جا کر تفصیلی ملاقات میں انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر کے پی پی پی سے 40سالہ ناطہ توڑنے اور تحریک انصاف میں باقائدہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ بعد میں میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر دین خان نے بتایا کہ ان کا پی پی پی سے 40سالہ وابستگی رہ چکی ہے اور انہوں نے ماضی میں پارٹی کے لیے باقائدہ فعال کردار ادا کیا ہے لیکن سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پی پی پی صرف سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اورزیادہ تر نظریاتی لوگ پارٹی سے کنارہ کش ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ مقامی ایم پی اے افتخار علی مشوانی کی شاندار کارکردگی اور عوام دوستی سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے خاندان اور ساتھیوں کے مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کا باقائدہ اعلان وہ عنقریب اپنی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے شمولیتی تقریب میں کرینگے