شانگلہ میں غیر اعلانیہ اور طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

شانگلہ میں غیر اعلانیہ اور طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں غیر اعلانیہ اور طویل ترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری،رمضان المبارک میں سحری۔افطاری اور تراویح کے وقت بجلی کا لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکومتی وعدے دھرے کے دھرے،عوام بلبلا اٹھے،رمضان شروع ہوتے ہی افطاری،سحری اور تراویح کے وقت بجلی بند کرنا معمول بنا لیا ہے،حکومت اور واپڈا کو غریب عوام کی بد دعائیں،عوام بلبلا اٹھے ،واپڈا حکام کا قبلہ درست کیا جائے،واپڈا کو پرائیویٹ کیا جائے،پیسکو کے اعلیٰ حکام جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے ،وفاقی وزیر پانی وبجلی بھی جھوٹ اور من گھڑت بیا نات شائع کر رہے ہیں، شا نگلہ کے عوامی حلقے کا ردعمل ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع شانگلہ میں طویل ترین اور غیر اعلانیہ بجلی کا لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی واپڈا حکام نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ہسپتالوں میں مریض،سکولوں میں بچے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔رمضان شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیاگیا ہے غریب عوام حکومت اور واپڈا کو بد دعائیں دینے لگی ہیں۔حکومت کے رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئی۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈٖا حکام کا قبلہ درست کیا جائے اور غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈ شیدنگ کو ختم کیا جائے رمضان میں جھوٹ بولنے سے پرہیز کیا جائے ،حکومت واپڈا کے سامنے بے بس ہو چکی ہے لہٰذا واپڈا کو پرائیویٹ کیا جائے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت سڑکوں پر آسکتے ہیں۔