سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عرس گھمکول شریف میں شرکت
کوھاٹ( بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی عرس گھمکول شریف میں شرکت‘ سابق ایم این اے کوھاٹ پیر دلاور شاہ نے ان کے حجرے میں ملاقات پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو‘ پی پی پی کو مزید فعال کرکے گھر گھر بھٹو کا پیغام پہنچانے پر اتفاق ‘ آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی بات چیت‘ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف عرس گھمکول شریف کی تقریب میں شرکت کے لئے کوھاٹ آئے جنہوں نے بعدازاں سابق ایم این اے پیردلاور شاہ سے ان کے حجرے میں آکر ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی پی پی کو مزید فعال کرکے گھر گھر بھٹو شہید کاپیغام پہنچانے پر اتفاق کیا انہوں نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی بات چیت کی سابق وزیراعظم نے ان کے میزبانی پر پیر دلاور شاہ کا شکریہ ادا کیا پیر دلاور شاہ نے کہا کہ انہیں اپنی پارٹی راجہ پرویز اشرف کی مہمان نوازی پرازحد مسرت ہوئی ہے اوران کے دورمیں پیپلزپارٹی کارکنان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی امید ہے کہ وہ آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گ ے اور کوھاٹ کے ورکران کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گے ان کاکہنا تھا کہ کوھاٹ میں پارٹی کے استحکام اور فعالت کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور کارکنان کے گلے شکوے دورکرکے اس میں نئی روح پھونکی جائیگی کہ آئندہ دور پیپلزپارٹی کا ہے اور چاروں صوبوں میں ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے کہ عوام کی نظریں پی پی پی پر لگی ہیں جو چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ۔
Back to