معاشی ترقی کی رفتار اور ترجیحات کا تعین انتہائی ضروری ہے: مصطفیٰ کمال
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں پاکستان کی معاشی وسماجی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار اسکی سمت اور صحیح ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہے جمہوریت کے نام پر حاصل کیے گئے غیر ملکی قرضوں کے بھوج نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے حکومت اعداد و شمار میں جی این پی یا پر کیپٹل انکم کچھ بھی دکھایئے سچ یہ ہے کہ عام پاکستانی کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی خزانہ غیر مستحکم کیفیت سے دوچار ہیں پاکستان کی ترقی کے سفر میں حکمرانوں کی نااہلی اقربہ پروری اور کرپشن حاوی نظر آتا ہے حکمرانوں نے قومی خزانہ لوٹ کر غیر ملکی بینکوں اور بیرونی دنیا میں منافع بخش کاروبار میں لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کو صیح سمت میں درست ترجیحات کا تعین کرکے استعمال کرے تو ان مسائل سے بخوبی نکلا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم اور صحت پرحال میں ترجیح دینا ہو گی اگر ہم کو ایک مضبوط ومستحکم پاکستان چاہیے کرپٹ حکمرانوں نے میگا پروجیکٹ ملک کی ترقی کے نام پر شروع کی جس میں میگا کرپشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے ہم پاکستانی قوم پر اپنی سرمایہ کاری کریں ان کو اعلیٰ معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول دیں جس کے نتیجے میں ہی پاکستان کی حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔