مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق 7زخمی
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کلاں میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی دو شدیدزخمیوں کو لیڈی ریڈنگ تشویشناک حالت میں منتقل کردیا گیا جبکہ 5افراد کو مقامی ہسپتال منتقل واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر سمیت ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے صوبائی وزیر نے جاں بحق اور زخمیوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے امداد کااعلان واقعات کے مطابق اتوار کے روز نوشہرہ کلاں کے محلہ ڈاگی خیل ٹینکی روڈ پر واقع حاجی ریاض کا زیرتعمیر مکان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اس دوران مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث موقع پر موجود تین مزدور اور دیگر افراد ملبے تلے دب گئے جس اہل علاقہ اور میاں جمشیدالدین کاکاخیل، ڈی سی افتخار عالم، تحصیل ناظم رضاء اللہ، تحصیل نائب ناظم زرعالم خان، ٹی ایم او علی رضاء، ڈی پی او نوشہر ہ واحدمحمود اور ڈی ایس پی نے دیگر پولیس اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کے ہمراہ امداد ی کاروائی میں حصہ لیا اور امدادی کاروائی کے دوران ملبے سے تین لاشیں اور زخمیوں کو نکالا جس کی شناخت فیاض ولد حیا محمد، صادق ولد غلام محمدجو رشتے میں ماموں بھتیجے تھے اور ایک مزدور سلیمان سکنہ چارسدہ سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نوار، زریاب، ریاض، یاسین، فیصل نواز، قاسم، یوسف ساکنان نوشہرہ کلاں محلہ ڈاگی خیل شامل تھے اس موقع پر صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے امداد دینے کااعلان کیا۔