ڈان لیکس،کچھ لوگوں کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں،مولا بخش چانڈیو

ڈان لیکس،کچھ لوگوں کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں کچھ لوگوں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے نزدیک ملک کے قومی سلامتی کے معاملات کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔یہ لوگ اپنے مفادات کے خاطر کسی بھی قومی ادارے کو متنازع بنانے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔ہفتہ کو ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے جاری حکومتی نوٹی فکیشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہوفاقی حکومت نے ڈان لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن تو جاری کردیا ہے لیکن اس کی تفصیلی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی ہے ۔رپورٹ میں جن افراد کو اس معاملے میں ملوث قرار دیا گیا تھا ان کے خلاف واضح ایکشن لیا جانا چاہیے تھا ۔کچھ ذمہ داروں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے نزدیک ملکی قومی سلامتی کے معاملات اہمیت نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر قومی معاملات کو اہمیت نہیں ہے ۔
مولابخش چانڈیو