پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے :میاں جمشید الدین

پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے :میاں جمشید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ملک میں کرپشن جیسے بنیادی مسئلے کے خاتمے کیلئے سیاسی بقاء کو پس پشت ڈال کر نہایت دلیری کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں آج ملک کا بچہ بچہ کرپٹ مافیا کے خلاف ہوگیا ہے اور عوام کی طرف سے بھی پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کوبھرپور پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف مثالی اقدام اٹھانے کے ساتھ ساتھ اداروں باالخصوص صحت اور تعلیم کو فعال بنانے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کا اعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں سرخرو ہو گئی ہے ۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے نام سے پہچا نے جانے والے سیاسی لٹیرے نئی صف بندیاں کررہے ہیں تاکہ عوام کو ایک بار پھر ورغلا کر اقتدارتک رسائی حاصل کرسکیں تاہم باشعور عوام ان کے تابوت میں آخری کیل گاڑنے کیلئے بے تابی سے منتظر ہیں۔