حافظ حسین احمد نے مودی کو بل فائٹر قراردیدیا

حافظ حسین احمد نے مودی کو بل فائٹر قراردیدیا
حافظ حسین احمد نے مودی کو بل فائٹر قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف )کے مرکزی راہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف ”بل فائٹر “ مودی اور دوسری طرف اللہ میاں کی گائے ہے اب پاکستان کی عوام کا خدا ہی حافظ ہے، طا ہر القادری کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ورنہ کنیڈا میں رہ کر وہ ایک کروڑنمازیوں کی امامت مشکل تھی،وہاں ظہر تو یہاں مغرب کا وقت ہوتا ہے۔  پریس کلب کے ارکان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مودی کے مقابلے میں ہمارے ”موڈی“ وزیر اعظم نے اس کی حلف برداری سے قبل ہی گھٹنے ٹیک دئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق کی ملاقات میں ایم ایم اے کی بحالی سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاہر القادری کے نمازی ایک کروڑ ہوں ےا دو کروڑ خوش آئند بات یہ ہے کہ پروفیسر خود پاکستان آ رہے ہیں تا کہ وہ نمازیوں کی امامت خود کر سکیں، کینیڈا میں رہ کر کوئی نماز کی امامت نہیں کر سکتا،کیونکہ وہاں اگر ظہر ہو گی تو یہاں مغرب ہو گی، ان کے آنے سے ”دوکروڑ“نمازیوں کی نماز بچ جائے گی۔

مزید :

اوکاڑہ -