پہلا انتخابی مرحلہ، سات ہزار کاغذات جمع ،بادام زری نے تاریخ بدل دی ، فصلی بیٹرے کم ہوگئے ، جانچ پڑتال شروع

پہلا انتخابی مرحلہ، سات ہزار کاغذات جمع ،بادام زری نے تاریخ بدل دی ، فصلی ...
پہلا انتخابی مرحلہ، سات ہزار کاغذات جمع ،بادام زری نے تاریخ بدل دی ، فصلی بیٹرے کم ہوگئے ، جانچ پڑتال شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کا پہلا باضابطہ مرحلہ سات ہزار سے زائد کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے جانے پر مکمل ہوگیا ہے اور اب ان کی جانچ پڑتال کے ساتھ دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جو سات اپریل کو مکمل ہوگا ۔الیکشن کمیشن مختلف اداروں کے نادہندگان کی تفصیلات پہلے ہی حاصل کرچکا ہے ۔خواجہ سراﺅں اور بعض فلمی اداکاراﺅں سمیت غیر سنجدہ کرداروںکے کاغذات جمع ہونے کے باوجود اس مرتبہ الیکشن میں ’فصلی بٹیروں‘ کی تعدادماضی کے مقابلے میں کم دکھائی دیتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس بار آٹھ ہزار کاغذاتِ نامزدگی کم داخل کرائے گئے ہیں ۔ پچھلے الیکشن میں پندرہ ہزار سے زائد کاغذات ِ نامزدگی داخل کرائے گئے تھے ۔ 11مئی کے انتخابی معرکے کیلئے ملک کی تیرہ جماعتوں نے اقلیتوں کی مخصوس نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام بھی شامل ہے ۔بلوچستان میں تین نشستوں کیلئے اقلیتی امیدواروں نے 58 اور خواتین کی 11نشستوں پر 58 جبکہ قومی اسمبلی کیلئے خواتین کے 45کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ۔ سندھ میں قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی 101 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 29نشستوں کیلئے 110خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔ اس الیکشن کی سب سے خاس بات قبائلی علاقے باجوڑ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44سے پہلی مرتبہ خاتون امیدوار بادام زری کا مردون کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانا ہے ۔ میاں نواز شریف نے دستاویزات کم ہونے کے باوجود رات گئے کاغذات جمع کرائے جبکہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف ک کا مقابلہ کرنے کیلئے جاوید ہاشمی کی جانب سے رات گئے کاغذات جمع کرائے گئے۔ 

مزید : قومی /Headlines