عوام الیکشن میں حق کاساتھ دیں، باطل مٹ جائے گا،میاں نویدانجم

عوام الیکشن میں حق کاساتھ دیں، باطل مٹ جائے گا،میاں نویدانجم
 عوام الیکشن میں حق کاساتھ دیں، باطل مٹ جائے گا،میاں نویدانجم

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممتاز رہنمااورسابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں نویدانجم نے کہا ہے کہ حق اورباطل کے درمیان قیامت تک سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ عوام 11مئی کے انتخابات میںحق کاساتھ دیں، باطل اپنے آپ مٹ جائے گا۔ یہ فیصلے کی گھڑی ہے، عوام کادرست فیصلہ پاکستان کودرست سمت لے جائے گا۔ ،پاکستان کواسلام ،امن وآشتی اورتعمیروترقی کا گہواہ بنانے والے اور پاکستان کو تختہ مشق بنانے والے انتخابات میںایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ۔پاکستان جیساایک اسلامی اور نظریاتی ملک مادر پدرآزاد تہذیب کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اتحادیوں نے جاتے جاتے عوام کو مہنگائی اور بے حیائی کی آگ میں جھونک دیا ۔ زرداریوں اورمداریوں نے عوام کو دووقت کی روٹی ، پینے کے صاف پانی اوردوسری بنیادی ضروریات کیلئے بہت خوارکیا ۔ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نویدانجم نے مزید کہا کہ پاکستان کومنافرت کی آگ بھڑکانے نہیں آگ بجھانے والی قیادت درکار ہے ،میاں نوازشریف قومی یکجہتی اورسیاسی رواداری کے علمبردارہیں۔آج لوگ اتحادی حکمرانوں سے نجات پرسجدہ شکراداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کی بددعائیں اتحادیوں کاان کی قبرتک پیچھا نہیں چھوڑیں گی ۔ملک میں توانائی بحران کاتسلسل زربابا کی عاقبت نااندیشانہ پالیسیوں کاشاخسانہ ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکمران اوران کے حامی شکست کے ڈر سے انتخابات سے راہ فرار اختیار کر سکتے ہیں ۔جب تک آصف زرداری ایوان صدر میں ہیں انتخابات شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ زربابا عوام کواپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے مزاحمت پر مجبور نہ کریں اورانتخابات میں دھونس دھاندلی کاخیال دل سے نکال دیں ۔لال مسجد سانحہ کے بعدپرویز مشرف کاسایہ تک ان کا ساتھ چھوڑ چکا ہے ،عدالت میں پیشی کے وقت جوہواوہ مکافات عمل کاآغازہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ اورقاف لیگ نے پانچ سال میں عوام کوریلیف دیا ہوتا توآج انہیں عوام کاسامناکرنے سے ڈرنہ لگتا ۔ عوام کو ماضی میں ایک دوسرے کوقاتل قراردینے والی پارٹیوںکی منافقانہ سیاست میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ،وہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ کارکردگی کی روشنی میں ایک بار پھر میاں نوازشریف کوہیوی مینڈیٹ دیں گے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...