صوبے کا فنڈ لاہور پر لگانے والوں سے عوام الیکشن میں حساب لیں گے: میاں ایوب

صوبے کا فنڈ لاہور پر لگانے والوں سے عوام الیکشن میں حساب لیں گے: میاں ایوب
صوبے کا فنڈ لاہور پر لگانے والوں سے عوام الیکشن میں حساب لیں گے: میاں ایوب

  

لاہور (جنرل رپورٹر+سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ پورے صوبے کا فنڈز صرف لاہور پر لگانے والوں سے عوام الیکشن میں حساب لیں گے اور الیکشن میں انکو ووٹ نہ دیکر ان سے اس بات کا بد لہ بھی لیں گے آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ کی شکست ےقینی ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اےوب نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوریت مخالف سیاست کرنے کی کوشش کی ہے آنے والے الیکشن میں اس کولاہور سے ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہر ضلع سے شکست دیں گے گیارہ مئی کو پیپلز پارٹی کے جیالوں کی کامےابی کی صدائیں بلند ہوں گی پیپلز پارٹی بلاشبہ ایک مسلسل جدوجہد ، تحریک اور فلسفے کا نام ہے اور اس جماعت کے کارکنوں نے ہی نہیں بلکہ قیادت نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں جس کی کسی بھی جماعت میں مثال نہیں ملتی ہے نہ تو پی پی جیسا ورکر کسی کے پاس ہے اور نہ ہی پی پی جیسی لیڈر شپ کسی کے پاس ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جتنے مرضی اتحاد بن جائیں وہ پیپلز پارٹی کو نہ ماضی میں شکست دے سکے ہیں اور نہ ہی آئیندہ شکست دے سکے ہیں کیونکہ عوام کی طاقت پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اس لئے اس جماعت کو شکست دینا نا ممکن ہے ۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳