الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ،سکروٹنی کاعمل شفاف ہوگا،اہلیان لاہور

الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ،سکروٹنی کاعمل شفاف ہوگا،اہلیان لاہور
الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ،سکروٹنی کاعمل شفاف ہوگا،اہلیان لاہور

  

لاہور(بابربھٹی/ الیکشن سیل) الیکشن کمیشن سکرونٹی کے عمل کوشفاف طریقے سے انجام دے سکے گاکہ نہیں کے موضوع پرروزنامہ پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں اکثریت نے اس عمل کوشفاف اوربہتر طریقے سے ہونے کے حق میں ووٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق سیدمنیرشاہ نے بتایاہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کاپہلاموقع ہوگا کہ عوام اورامیدواروںنے الیکشن کمیشن پربھرپور طریقے سے اعتماد کااظہارکیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کے سربراہ ایک ایمانداراورغیرجانبدارشخص ہیں اورسکرونٹی کاعمل اس سے قبل ایسا کبھی بھی نہیں ہواہوگا جیساکہ اس مرتبہ ہوگا ہمیں پورایقین ہے کہ اس مرتبہ ہرشخص سے انصاف ہپوگا۔حافظ شہبازنے کہاہے کہ ہمیں بھی الیکشن کمیشن پرپورااعتمادہے کیونکہ اس وقت پاکستان ملک کے ووادارے انتہائی غیرجانبداراورایماندارشخصیت کی زیر نگرانی کام کررہے ہیں ایک سپریم کورٹ اوردوسراالیکشن کمیشن ۔بابراقبال نے بتایاکہ پاکستان میں پہلی باراورمیری زندگی میں بھی پہلی بارایساغیرجانبدارالیکشن کمیشن بناہے کہ جس کی تعریف غیرملکی مبصرین بھی کررہے ہیں اوراس سے ہمارے ملک کی عزت میں بھی بہت اضافہ ہواہے ۔اقبال اختر حسین نے کہاہے کہ اگرالیکشن پوراآزاد ہے تو سکرونٹی کے عمل پرکوئی شک کرنابہت غلط ہوگا ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بچے بھی ایک اچھی اورعوام دوست حکومت دیکھ سکیں گے ۔محموداحمدنے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پرایک اینکرکہہ رہے تھے ہرنظرکادھوکہ ہوگامیرے خیال میں ایسانہیں ہوگاان کااپناتجزیہ ہے مگر ہم بھی اپنی آنکھوں سے اورکانوںسے الیکشن کمیشن کی کارکردگیاںدیکھ اورسُن سکتے ہیں ،آگے خداکوبہت بہترمعلوم ہے وہ غائب کاعلم جاننے والاہے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳