صدرپاکستان کی طرف سے سیاسی عہد ہ چھوڑنے کی بات بامضحکہ خیز ہے ،لاہور کاردعمل
لاہور(راناجاویداقبال/الیکشن سیل)لاہورکے شہریوںنے صدرپاکستان کی طرف سے سیاسی عہدہ کوچھوڑنے کوسیاسی شعبدہ بازی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری غیرجانبدارنہیں رہ سکتے وہ اپنی جماعت کی حمایت ضرور کریںگے،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹراسدنے بتایاہے کہ ایساممکن ہی نہیں کہ صدرزرداری اپنی جماعت کی حمایت کرنے سے بازرہیں اورالیکشن میں وہ بالکل غیرجانبداررہ سکیں گے،پیپلزپارٹی کووہ ہی چلارہے ہیں اوروہ کیسے اپنی پارٹی کوبے سہاراچھوڑ سکتے ہیں۔فرحان خان نے بتایاہے کہ ایسانہیں ہوسکتاکیونکہ انہوںنے سیاسی عہدہ اپنے بیٹے کی وجہ سے چھوڑا ہے خبریں مل رہی ہیں کہ صدرزرداری اوران کے بیٹے بلاول کے دومیان کچھ معاملات پراختلافات پیاہوچکے ہیں ہوسکتاہے کہ یہ پارٹی عہدہ چھوڑنابھی ایک ڈرامہ ہو۔عدنان حسن نے بتایاہے کہ صدرکے 2عہدوںکے حوالے سے عدالت میں ایک رِٹ دائر کی جانے والی تھی ہوسکتاہے کہ اس کے پیشِ نظرانہوںنے خودہی پارٹی عہدہ چھوڑدیاہویاپھراپنے ناراض ساتھیوںکوخوش کرنے کے لئے پرشعبدہ بازی کی ہو۔معاذنے کہاہے کہ صدرزرداری جس پارٹی کے عہدہ سے ہٹے ہیںوہ پیپلزپارٹی نہیں ہے بلکہ انہوںنے جوجماعت بنائی ہے اس کے پارٹی صدرتھے،پیپلزپارٹی تو بینظیرکے قتل کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی اب تویہ پارٹی لوٹ مارکرنے والوںکی پارٹی ہے اورایسی پارٹی کاایک ایساشخص ہوتاہے جس کامقصد صرف لوٹ مارہے،اوروہ کسی بھی صورت میں اپنے عہدہ کوچھوڑ نہیں سکتا،اس کاپتہ الیکشن کے دوران ہی مل جائے گا۔