کاغذات نامزدگی جمع کرانے کامرحلہ مکمل آج سے جانچ بڑتال ہوگی ،ملک بھرسے 5723کاغذات موصول ہوئے

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کامرحلہ مکمل آج سے جانچ بڑتال ہوگی ،ملک بھرسے ...
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کامرحلہ مکمل آج سے جانچ بڑتال ہوگی ،ملک بھرسے 5723کاغذات موصول ہوئے

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11مئی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران نے رات اتوار کو رات 12بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے اور اس کے ساتھ ہی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا اور آج پیر سے دوسرے مرحلہ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگی جو 7اپریل تک جاری رہے گی‘ ملک بھرمیں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسران کے دفاتر اتوار کو بھی کاغذات وصول کرنے کیلئے رات بارہ بجے تک کھلے رہے ‘دوسری طرف انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے500 مانیٹرنگ ٹیمیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ا کاغذات نامزدگی کی چھان بین الیکشن کمیشن میں قائم نیب ،سٹیٹ بینک ‘نادرا اور ایچ ای سی کے خصوصی سیل کے ذریعے کی جا رہی ہے دریں اثناء انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لئے 500 ٹیمیں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی کام شروع کردیں گی ، ٹیم 5 افراد پر مشتمل ہوں گی ان میں 2 کیمرہ مین ہوں گے دیگر 3 افراد سرکاری افسران ہوں گے، ملک بھر کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی رپورٹیں تیار کریں گی اور رپورٹ کو خفیہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم مانیٹر سیل کو فراہم کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان ٹیموں میں 2 کیمرہ کے سات گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے 3افسر سے مانیٹر ٹیموں کے لئے تمام سرکاری محکموں سے افسران کی خدمات حاصل کی جاسکیں گی ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ دوسرے محکموں کے افسران کو بھی مانیٹر ٹیموں میں شامل کیا جائے گا ،ان ٹیموں کی ذمہ داری ہوگی وہ مانیٹر کریں کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تونہیں کررہے ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ہر ضلع میں مانیٹر ٹیم کی تشکیل کا کام مکمل ہوچکا ہے اور کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی انتخابی مہم شروع ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ٹیمیں اپنے حلقوں میں کام شروع کردیں گی۔الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 5 ہزار 723 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے ہیں‘ قومی اسمبلی کیلئے 958 صوبائی اسمبلی کیلئے 1588 اور قومی اسمبلی میں 10 اقلیتی نشستوں کیلئے 135 درخواستیں موصول ہوئی ہیں‘ 246 کاغذات پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے واپس ریٹرننگ آفیسر کے پاس بھجوادئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کیلئے 958 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 1588 کاغذات موصول کئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے 5 ہزار 723 کاغذات نامزدگی موصول کئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 2546 امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کرکے ریٹرننگ آفیسر کو واپس بھجوادئیے ہیں اور قومی اسمبلی میں 10 اقلیتی نشستوں کیلئے 135 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں اتوار کو 8گھنٹے کا وقت بڑھا کر دوسری مرتبہ توسیع کی‘ (آج ) پیر سے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگی جو7اپریل تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اتوارکو چار بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم ملک بھر سے ریٹرننگ آفیسرز کی طر ف سے موصولہ ان اطلاعات کہ امیدواروں کا بہت رش ہے جس پر الیکشن کمیشن نے آٹھ گھنٹے کا وقت بڑھا کر کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا وقت رات بارہ بجے تک کردیا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳