بے نظیر قتل کیس کی ازسر نوسماعت کا فیصلہ ، پرویز مشرف کی درخواست مسترد

بے نظیر قتل کیس کی ازسر نوسماعت کا فیصلہ ، پرویز مشرف کی درخواست مسترد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کی ازسرنوسماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے الگ ٹرائل کرنے کے لیے پرویز مشرف کی درخواست مسترد کردی ۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ مقدمے میں 24شہادتیں ہوچکی ہیں لیکن کوئی ٹھوس شواہد میسر نہیں ہوسکے، مشرف کا کیس قتل کے مقدمے سے الگ کیاجائے ۔پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعدعدالت فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں عدالت پرویز مشرف کی ملک آمد کے باعث قتل کے مقدمے میں از سرنو سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کی درخواست خارج کردی ۔

مزید : راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...