وکلاءگردی ، منصف خود انصاف کی تلاش میں ۔۔۔

وکلاءگردی ، منصف خود انصاف کی تلاش میں ۔۔۔
وکلاءگردی ، منصف خود انصاف کی تلاش میں ۔۔۔

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کوانصاف دینے والا جج خود رُل گیا اورنام نہاد وکلاءنے اُنہیں چیمبر میں بند کرکے اُن کی عدالت کا تالالگادیاتاہم بعدازاں ”قانونی محافظوں“کیساتھ مذاکرات کے بعد ”منصف “ کو چیمبر کے پچھلے دروازے سے نکال کر گھر بھیج دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز دوران سماعت وقت کی قلت کے باعث چوہان وکیل کی فاضل جج سے تلخ کلامی ہوئی اور پیر کو عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو متعلقہ وکیل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں گھس آئے اور ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل کو چیمبر میں بند کرکے عدالت کا تالا لگادیا۔بعدازاں وکلاءنمائندوں سے مذاکرات کے بعد جج کو چیمبر کے پچھلے دروازے سے نکال کر گھر بھیج دیاگیا تاہم اُن کی عدالت کو تاحال تالالگاہواہے اور وکلاءکی ” وکلاءگردی “ کے نتیجہ میں دوردراز کے علاقوں سے آئے عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں ۔وکلاءکی ماتحت عدلیہ سے بدتمیزی کے واقعات چیف جسٹس کی بحالی تحریک کی کامیابی کے بعد شروع ہوئے اور اُن میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ساجد اعوان ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ وکلاءکے خلاف کوئی عدالت ازخود نوٹس بھی نہیں لیتی جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں ، وکلاءکو ججوں سے بدتمیزی کی بجائے ہائیر کورٹس سے رجوع کرلیناچاہیے ، چند لوگوں کے ایسے اقدامات سے وکلاءکمیونٹی کی بدنامی ہوتی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس