جمشید دستی اور عامریاروارن پرجعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد

جمشید دستی اور عامریاروارن پرجعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد
جمشید دستی اور عامریاروارن پرجعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفرگڑھ ،بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور عامر یاروارن پر جعل سازی اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کردی ہے ۔ ریجنل الیکشن کمشنرملتان اشفاق سرور کی طرف سے جمشید دستی کیخلاف درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ جمشید دستی نے 2008ءمیں جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا، عدالت جعل سازی کی کارروائی کرے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان خان نیازی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمشید دستی پر فرد جرم عائد کردی ۔دوسری طرف بہاولپور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد حسین شاہ نے پیپلزپارٹی کے ہی سابق ایم این اے عامر یاروارن پر جعلی ڈگری کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی اور مزید سماعت دواپریل تک ملتوی کردی ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق دواپریل کوعامر یاروارن کیخلاف فیصلہ متوقع ہے ۔

مزید : مظفرگڑھ /اہم خبریں