سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں تقرری غیر قانونی قرار

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں تقرری ...
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں تقرری غیر قانونی قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد شاہ نواز کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت کے حکم امتناعی کے بعد شاہ نواز محمود کی تعیناتی کی توثیق پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی کے بورڑ آف ڈائریکٹر نے کرنے سے انکار کردیا تھااور چائنہ میں ہونیوالا اجلاس بھی عدالتی فیصلے کے انتظار میں التواءکا شکار رہااور اب عدالت نے تقرری کو غیر قانونی قراردیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد شاہ نواز کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اس سے پہلے بھی اپنے ایک داماد کو ورلڈ بینک میں لگانے کی کوشش کر چکے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے دوسرے داماد شاہ نواز محمود کو قواعد کے خلاف پاک چائنہ انویسٹمنٹ کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن ان تقرری پر معاملات عدالت میں چلے گئے۔ 

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں