ٹی 20کرکٹ میچ ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ٹی 20کرکٹ میچ ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں 17 رنز سے شکست دے دی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں198رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 181رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرہ63 ، جیون مینڈس 37 اور اینجلو میتھوز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے محمد اشرفل43اورمشفیق الرحیم 31رنز بنا سکے۔میتھوز اور تھسارا پریرہ نے دو دوکھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ 

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...