دھند کی وجہ سے امریکہ میں ٹریفک حادثات ، تین افراد جاں بحق

دھند کی وجہ سے امریکہ میں ٹریفک حادثات ، تین افراد جاں بحق
دھند کی وجہ سے امریکہ میں ٹریفک حادثات ، تین افراد جاں بحق

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں دھند کے باعث ہائی وے پر 95 گاڑیاں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور25 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق امریکی ریاستوں ورجینیا اور شمالی کیرولینا کے سرحدی حصے میںشدیددھند کی وجہ سے ہائی وے پر17 مختلف حادثات ہوئے جن میں 95 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیںاور زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ حادثے کے بعد جنوبی اور شمالی لینز بند کردی گئیں اور کئی گھنٹے بعد راستہ کھولا گیا۔

مزید : بین الاقوامی