وینا ملک نے اپریل فول کے موقع پر شادی کرلی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) وینا ملک نے کہاہے کہ وہ گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اورآج دوسرادن ہے ۔ سوشل میڈیا پر ”معروف“اداکارہ ویناملک نے کہاہے کہ وہ گذشتہ شام ایک چھوٹی سی تقریب میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریب میں ان کے چند دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی اور اُن کا شوہر مسلمان ہے۔ اداکارہ نے میڈیا کو تقریب اور دولہے کے بارے میں بعد میں بتانے کا عندیہ دیاہے تاہم شادی کی ”خوشخبری “کے بعد وینا ٹوئیٹر پر مبارکبادیں وصول کررہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق وینا کے ایک دوست کے پیغام میں وینا کے دولہا کا نام’جان ‘بتایا گیا ہے۔سٹنٹ کوئین نے واقعی شادی کر لی یا یہ بھی ان کا کوئی اپریل فول منانے کا طریقہ ہے ؟؟