شمالی کوریاکے دھمکی آمیزبیانات پرامریکہ نے جنگی طیارے جنوبی کوریابھیج دیئے

شمالی کوریاکے دھمکی آمیزبیانات پرامریکہ نے جنگی طیارے جنوبی کوریابھیج دیئے
شمالی کوریاکے دھمکی آمیزبیانات پرامریکہ نے جنگی طیارے جنوبی کوریابھیج دیئے

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے حالت جنگ کے بیان کے بعد مزید جنگی جہاز جنوبی کوریا بھیج دیئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق ایف 22 جنگی طیاروں کو تعینات کرنا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریاکی اعلیٰ قیادت نے جوہری ہتھیاروں کو قوم کی زندگی قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عہد کیا تھا۔امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایف 22 طیاروں کو جاپان سے جنوبی کوریا کے اوسان ہوائی آڈے پر لے جایا گیا۔ شمالی کوریا کی جنگی بیانات کے باوجودجنوبی کوریا میں تعلیمی اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ 

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...