مسقط نے پرویز مشرف کو خصوصی طیارہ دیدیا، سابق فوجی صدراسلام آبادکیلئے روانہ

مسقط نے پرویز مشرف کو خصوصی طیارہ دیدیا، سابق فوجی صدراسلام آبادکیلئے روانہ
مسقط نے پرویز مشرف کو خصوصی طیارہ دیدیا، سابق فوجی صدراسلام آبادکیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیلئے خصوصی طیارہ بھجوادیاہے جس کے ذریعے پرویز مشرف کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش مسقط کی حکومت کی طرف سے سابق فوجی صدر کیلئے بھجوایاگیاخصوصی طیارہ پیر کی صبح کراچی پہنچا اور حکومت مسقط نے پرویز مشرف کیلئے لامحدود وقت کے لیے طیارہ دیاہے ۔ اسلام آباد سے موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد لینڈنگ کی ایڈوائزری ملنے پر سابق صدر کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیاہے ۔ قبل ازیں پرویز مشرف کے ہوٹل سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ،پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاتھاجبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ، کھوجی کتوں اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے ایئرپورٹ کی تلاشی لی گئی ۔

مزید :

قومی -