جعلی ڈگری کیس: خیبرپختونخواہ کے سابق ایم پی اے عطیف الرحمان کی اپیل خارج

جعلی ڈگری کیس: خیبرپختونخواہ کے سابق ایم پی اے عطیف الرحمان کی اپیل خارج

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سابق ایم پی اے عطیف الرحمن کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی جانب سے سابق ایم پی اے عطیف الرحمن کی ڈگری کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے اور اس سلسلے میں سابق ایم پی اے کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران واضح کیا گیا کہ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے عطیف الرحمن کے خلاف یو ایف ایم کیس بنایا تھا جو حقائق پر مبنی ثابت ہوا۔ اس سلسلے سے ماتحت عدالتوں کے فیصلے درست قرار پاتاہے۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...