ایساف سرحد پار سے ہونیوالی کارروائیاں روکنے میں تعاون کرے : جنرل کیانی

ایساف سرحد پار سے ہونیوالی کارروائیاں روکنے میں تعاون کرے : جنرل کیانی
ایساف سرحد پار سے ہونیوالی کارروائیاں روکنے میں تعاون کرے : جنرل کیانی

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے ایساف سے افغانستان کے اندر سے سرحد پار کاروائیاں روکنے میں تعاون کا مطالبہ کردیا۔راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل کیانی سے ایساف کے نئے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ تعلقات، افغانستان کی صورت حال اور خطے کے سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے زوردیاکہ ایساف افغانستان کے اندر سے سرحد پار کاروائیاں روکنے میں پاکستان کی مددکرے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان پر امن ، مستحکم اور متحدہ افغانستان چاہتاہے جس کے لئے افغانستان میں افغان عوام کاامن عمل میں اپناکردارضروری ہے، افغانستان میں افغانیوں کی قیادت میں امن عمل اور پاک افغان سرحدی علاقہ میں قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی مکمل حمایت ضروری ہے۔ ایساف کمانڈر جنرل ڈینفرڈ نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور بین الاقوامی برادری خطے میں امن چاہتی ہے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں