زمزمہ گیس فیلڈاور کراچی جانیوالی 24انچ کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ

زمزمہ گیس فیلڈاور کراچی جانیوالی 24انچ کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے ...
 زمزمہ گیس فیلڈاور کراچی جانیوالی 24انچ کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر گیس پائپ لائن اور زمزمہ گیس فیلڈ کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا گیاجس سے کراچی ، فیصل آباد ،سرگودھا سمیت متعدد شہروں کے صنعتی یونٹس کو گیس فراہمی معطل ہوگئی۔اتوار اور پیر کی درمیانی رات کشمور میں واقع سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر سوئی سے کراچی جانے والی چوبیس انچ کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔سوئی نادرن کے مطابق سسٹم میں 190ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث ملتان، جھنگ اور دیگر علاقوں کو سی این جی نہیں ملی۔اُدھرتخریب کاری نے زمزمہ گیس فیلڈ کو بھی اُڑادیا جس کی وجہ سے 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی مزید کمی ہو گئی۔ ترجمان سوئی نادرن گیس کے مطابق فیصل آباد ، بہاولپور، سرگودھا اور اسلام آباد میں صنعتوں کوگیس کی فراہمی تین دن تک بند رہے گی۔ کراچی میں تین دن کیلئے سی این جی سٹیشنوں کی بندش کا امکان ہے ۔گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید :

بزنس -