چیئرمین نیب توہین عدالت : سپریم کورٹ نے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

چیئرمین نیب توہین عدالت : سپریم کورٹ نے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا
چیئرمین نیب توہین عدالت : سپریم کورٹ نے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کی توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے چیئرمین نیب توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دو باتیں اہم ہیں، چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو سپریم کورٹ کے بارے میں خط لکھا اور وہ میڈیا میں بھی آیا جس پر چیئرمین نیب کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین نیب نے تفتیشی ادارے کے کام میں مداخلت پر صدر مملکت کو خط لکھا اور یہ خط صرف صدر مملکت کے لیے تھا، انہوں نے میڈیا کو خط جاری نہیں کیا تھا، جس نے یہ خط میڈیا کو جاری کیا اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کر تے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت منگل تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید : اسلام آباد