چار ہزار’صدیاں ‘ ووٹ ڈالیں گی

چار ہزار’صدیاں ‘ ووٹ ڈالیں گی
 چار ہزار’صدیاں ‘ ووٹ ڈالیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ عام انتخابات میں 100 سال سے زائد عمر کے 3 ہزار844 افراد بھی پاکستان کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کی تیار کردہ ووٹرز لسٹ کے مطابق 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 3,844 ہے جو کل ووٹرز کی تعداد کا 0.005 فیصد ہیں ، ان افراد میں 1852 مرد اور 1992 خواتین شامل ہیں۔ووٹرز لسٹ کے مطابق سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں ان کی کل تعداد 2524 ہے جن میں سے 1266 خواتین جبکہ 1258 مرد ووٹرز ہیں۔ بلوچستان میں 263 افراد 100 سال سے زائد عمر کے ہیں جن میں سے 123 مرد اور 140 خواتین ووٹرز ہیں ، اسی طرح وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے میں کل 16 افراد 100 سال سے زائد عمر کے ہیں جن میں سے چھ خواتین ووٹرز ہیں ۔ اسلام آباد میں 18 افراد میں سے سات خواتین اور 11 مرد ووٹرز 100 سال سے زائدہیں۔ خیبر پختونخوا میں 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی کل تعداد ساڑھے 300 ہے جن میں سے 180 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ سندھ میں 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 673 ہے جن میں سے 393 خواتین ووٹرز ہیں۔

مزید :

قومی -