بلاول آدھا ‘مان گیا ،وطن واپسی پرکسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے

بلاول آدھا ‘مان گیا ،وطن واپسی پرکسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے
بلاول آدھا ‘مان گیا ،وطن واپسی پرکسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ”سبکدوش “شریک چیئر مین آصف علی زرداری اپنے ناراض بیٹے اور

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے میں بڑی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری آدھا غصہ’تھو کنے‘کے بعد اس شرط پر وطن واپسی کے لیے رضا مندہوئے ہیںکہ وہ کسی انتخابی جلسے سے خطاب نہیں کر یں گے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطا بق صدرآصف علی زرداری کی دبئی میں اپنے بیٹے بلاول سے طویل ملاقات ہوئی جس میںمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور آصف زرداری نے بیٹے کوان کے تحفظا ت دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بلاول بھٹو پاکستان آ نے کے لیے رضا مند ہوگئے ۔ بلاول بھٹو جلسو ں میں شرکت کریں گے لیکن خطاب نہیں کریں گے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بلاول کا موجود انتہائی ضروری ہے۔

مزید : قومی