مارچ میں بھی برطانوی برف باری کا ڈبل مارچ

مارچ میں بھی برطانوی برف باری کا ڈبل مارچ
مارچ میں بھی برطانوی برف باری کا ڈبل مارچ

  

لندن (بیورو رپورٹ) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 51سال کے بعد مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ یورپی ممالک میں موسم انسان کی زندگی پر اثرات نہیں چھوڑتا لوگ کام کاج پر چلے جاتے ہیں مگر مارچ کے مہینے میں دفاتر میں حاضری کم رہی، درجہ حرارت منفی سات ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد موذی امراض کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کے جسم ‘ ٹانگوں اور بازﺅں میں در د کی شکایات پائی جا رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران موسم بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید : ماحولیات