سعودی خواتین پر سائیکل چلانے کی پابندی بھی ختم

سعودی خواتین پر سائیکل چلانے کی پابندی بھی ختم
سعودی خواتین پر سائیکل چلانے کی پابندی بھی ختم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مخصوص مقامات پر خواتین کے موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق پولیس کے افسر نے بتایا کہ مخصوص تفریحی مقامات اور پارکس میں سعودی خواتین سائیکل اور موٹر سائیکل چلاسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے والی خواتین کو سر سے پاﺅں تک خود کو ڈھانپنا ہوگا۔ سعودی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سائیکل اور موٹر سائیکل کی سواری کرنے والی خواتین پر لازم ہوگا کہ ان کے ساتھ محرم موجود ہو۔

مزید : انسانی حقوق