ڈگریوں کی تصدیق پانچ اپریل سے پہلے کرالیں:ایچ ای سی

ڈگریوں کی تصدیق پانچ اپریل سے پہلے کرالیں:ایچ ای سی
ڈگریوں کی تصدیق پانچ اپریل سے پہلے کرالیں:ایچ ای سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سابق ارکان پارلیمنٹ کو پانچ اپریل سے قبل ڈگریوں کی تصدیق مکمل کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ بیان میں تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ دفاتر چھٹی کے باوجود کھلے رکھیں۔ ایچ ای سی کے مطابق کوئٹہ، کراچی اور پشاور کے ریجنل دفاتر پانچ اپریل رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے میڑک، انٹرمیڈیٹ کے اصل سرٹیفکیٹ ساتھ لانا لازمی ہیں۔ تصدیق کے لیے شناختی کارڈ کی نقل بھی ساتھ لگانی ہو گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اے لیول کرنے والے سابق ارکان پارلیمنٹ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے مساوی سرٹیفکیٹ ساتھ لے کر آنا ہو گا۔

مزید :

قومی -