ایل پی جی 11روپے پچاس پیسے فی کلو سستی ہو گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک بھر میں ایل پی جی 11روپے پچاس پیسے فی کلو سستی ہو گئی ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باعث ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 134روپے جبکہ کمرشل سلنڈر515روپے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد گلگت ، فاٹا ، مظفر آباد، ناران کاغان اور پشاور میں گھریلو سلنڈر 1330روپے کا ہو گیا ،راولپنڈی اسلام آباد مری اٹک ملتان میں گھریلو سلنڈر 1270روپے ، فیصل آباد ، لاہور گوجرانوالہ ، سیالکوٹ میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1210روپے جبکہ کراچی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1150روپے ہو گئی ہے۔