این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امیں فہیم سمت چھ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امیں فہیم سمت چھ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امیں فہیم سمت چھ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم سمیت دیگر چھ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر امین فہیم ، سابق سیکریٹری کامرس سلمان غنی، امین قاسم دادا بھائی، جاوید سید، خالد انور اور امین حسین کو گرفتار کرکے 12 اپریل کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق دورحکومت میں وزیرتجارت تھےان سمیت تمام ملزمان پرکروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں بھی جاری ہے۔

مزید : قومی